ملتان: پنجاب پولیس ایک بار پھر ناکام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو گرفتار نہ کر سکی۔

نجی نیوز کے مطابق پنجاب کےسابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو کارکنان کی بڑی تعداد نے اس کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے رہنما رانا ثنا اللہ کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ گھنٹہ گھر چوک سے روانہ ہو گئے ہیں۔ گھنٹہ گھر چوک سے روانہ ہوتے وقت انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ کل ہر قیمت پرجلسہ ہو گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم لوگ گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے اپنی روانگی سے قبل وہاں موجود کارکنان سے کہا کہ اب وزیراعظم عمران خان کو گھر جانا ہو گا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top