اجلاس میں ملک میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا، تعلیمی اداروں کی بندش، ایس او پیز پر عمل درآمد سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران مزید 1123 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 93 ہے جس میں سے 3 لاکھ 15 ہزار 16 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ انتقال کرجانے والوں کی تعداد 6 ہزار 835 ہے۔ اور کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔
اس تعداد میں سندھ کے 480 کیسز اور 4 اموات، خیبرپختونخوا کے 85 کیسز 2 اموات اور بلوچستان کے 34 کیسز گزشتہ روز کے اعداد و شمار تھے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 119 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 283 نئے کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس مزید 18 افراد کو متاثر کرگیا۔
آزاد کشمیر میں کورونا وائرس نے مزید 104 لوگوں کو متاثر کیا جبکہ 3 افراد کا انتقال ہوا۔
پاکستان میں روز بروز صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 461 افراد شفایاب ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 461 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 16 ہوگئی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں