نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کہا کہ پریشر والے میچ میں پہلے بیٹنگ کر کے ہدف دینا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم مثبت کھیل رہے ہیں اس کو جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دوسرے ایلیمنیٹر کی کامیاب ٹیم میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔
READY! STEADY! 🍎! GO!
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 17, 2020
Welcome to the historic #HBLPSL final! @lahoreqalandars have won the toss & elected to bat! #HBLPSLV #PhirSeTayyarHain #KKvLQ pic.twitter.com/k6IYhooLJe
پاکستان سپر لیگ5 کے میچز میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جہاں جیت 6 مرتبہ کراچی کنگز کے نام رہی جب کہ اس ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں جہاں دونوں ٹیمیوں نے ایک ایک میچ جیتے۔
واضح رہے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالر بطور انعام دیا جائے گا جب کہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ روپے ملیں گے۔ اس کے ساتھ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور اسپرٹ آف دی کرکٹ کے ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں