کراچ: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر عامر لیاقت حسین کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
معروف اینکر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کا چند روز قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ہفتہ کو ان کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
اب عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ اسپتال کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
مرے ورد لب ہے نبی نبی
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 14, 2020
مرا دل مقام حبیب ہے
میں مریض عشق رسول ہوں
وہ حبیب میرا طبیب ہے !!
ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گذارش
کیونکہ میں کورونا سے
لڑ نہیں رہاہوں پناہ مانگ رہا ہوں pic.twitter.com/1wOkyjreT5
عامر لیاقت حسین نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ ‘ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گزارش، کیونکہ میں کورونا سے، لڑ نہیں رہا ہوں پناہ مانگ رہا ہوں’۔
رہنما تحریک انصاف عامر لیاقت کی اس پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ قریبی دوستوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں