خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے پاشا زیارت کے نزدیک سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 فوجی جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا جس کا سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 2 جوان حوالدار مطلوب عالم ، عمر 32 سال اور سپاہی سلیمان شوکت عمر 25 سال شہید ہو گئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔

وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے.

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top