وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک توسیع دینے کی تجویز دیتے ہوئے صوبوں سے کہا ہے کہ 24 نومبر سے 31 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کردیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر تعلیمی اداروں سے متعلق تجاویز صوبوں کو بھجوا دی ہے۔

وزارت تعلیم نے تجویز دی ہے ہے کہ 24نومبر سے پرائمری اسکولز بند کر دیے جائیں، 2دسمبر سے مڈل اسکولز بند کیے جائیں، 15 دسمبر سے ہائر سیکنڈری اسکولز بند کیے جائیں۔

تجویز دی گئی ہے کہ اساتذہ اداروں میں حاضری یقینی بنائیں اور آن لائن ایجوکیشن کیلئے تیاری کی جائے، مقامی طور پر ٹیلی اسکول، ریڈیوسمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھانے کی تجویزکے تحت میڑک، انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021 میں لیے جائیں۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اگلا اجلاس 23 نومبر کو ہوگی اور تمام صوبوں سے کہا گیا کہ صوبے تعلیمی اداروں کے حوالے سے اپنی تجاویز سامنے لائیں۔

وفاقی وزارت تعلیم نے صوبوں کو بھیجی گئی تجاویز میں کہا ہے کہ تعلیمی سیشن کو 31 مئی تک بڑھایا جائے، جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جون 2021 میں لیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے ایس او پیز پر عمل درآمد پر سختی کرنے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے 16 نومبر کو اسلام آباد میں کووڈ-19 سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیسز میں اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ 14 دنوں کے دوران کیسز میں 4 گنا اضافہ ہو گیا ہے لیکن اسکولوں کو بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ ہفتے کریں گے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top