اسلام آباد: امریکا نے پاکستان کو متوقع کرونا ویکسین سازی میں تعاون کی پیش کش کردی، حکومت نے ویکسین سازی کی امریکی پیشکش پر مثبت جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے متوقع کرونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی، امریکا نے پاکستان کے ساتھ مل کر ویکسین تیار کرنے کی پیش کش کردی۔ پاکستان کے متوقع کروناویکسین کے لیے امریکا سے سفارتی رابطے جاری ہیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی پیشکش سے آگاہ کر دیا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ  پہلے فیز میں متوقع کورونا ویکسین سے مقامی ضرورت پوری کریں گے، دوسرے فیز میں ویکسین دوست و اتحادی ممالک  کے لیے دستیاب ہو گی۔ پاکستان کو کورونا ویکسین سازی کے عمل میں خوش آمدید کہیں گے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان سے متوقع کورونا ویکسین سازی کے عمل میں تعاون  کے لیے تیار ہیں۔ امریکی کمپنیاں پاکستان سے ویکسین سازی میں تعاون کر سکتی ہیں۔باہمی تعاون سے پاکستانی کمپنیز مقامی طور کورونا ویکسین تیار کر سکیں گی۔

اس حوالے سے ذرایع نے بتایا کہ پاکستانی مشن نے حکومت کو متعلقہ فریقین سے مشاورت کی تجویز کردی، پاکستان نے کرونا ویکسین سازی کی امریکی پیشکش پر مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت قومی صحت کو پاکستانی کمپنیوں سے مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت صحت اور متعلقہ حکام سے امریکی آفر پر تجاویز مانگ لی ہیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top