کراچی: بھارت کی نجی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے ہنگامی بنیادوں پر کراچی ایئر پورٹ پہ لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔ پرواز جی او ڈبلیو 6658 ریاض سے دہلی جارہی تھی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ائیرلائن کے طیارے میں سوار مسافر محمد نوشاد کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر طبی امداد کیلئے طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے والے مسافر کا نام محمد نوشاد تھا اور ڈاکٹر نے مسافر کے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کی میت ضابطے کی کارروائی کے بعد بھارت بھیجی جائیگی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں