وزیر اعظم پیکج میں چینی خریداری کا ایک اور ٹینڈر منسوخ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے 35 ہزار ٹن کا مسلسل تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا ہے کیونکہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملوں سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار  کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شوگر ملز نے دو ٹینڈرز میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی بیچنے سے انکار کیا تھا جبکہ اب یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملز سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار کردیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کو 91 روپے کلو چینی کی بولی موصول ہوئی تھی جبکہ فی کلو 6 روپے اخراجات کے بعد چینی 97 روپے میں پڑنی تھی تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کو درآمدی چینی 82 روپے کلو میں پڑ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملوں سے مہنگی چینی خریدنے سے انکار  کردیا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top