تفصیلات کے مطابق  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت صوابی میں جاری توانائی کے منصوبوں پر اہم جائزہ اجلاس ہوا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر  نے صوابی میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔

وزارت توانائی کے اعلیٰ حکام نے اسپیکر اسد قیصر کو صوابی میں جاری توانائی کے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں  وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان، سیکرٹری توانائی، پیسکو چیف کے علاؤہ وزارت توانائی سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام  نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوابی میں توانائی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسبلی  نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ  آئندہ موسم گرما میں ضلع صوابی میں صنعتی شعبے اور گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔

وزیر توانائی عمر ایوب خان  نےصوابی میں جاری توانائی کے تمام منصوبوں کو اپنی مقررہ مدت میں پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top