ایک ایسی عورت جس نے 10 بار شادی کی ہے اور وہ 10 ویں شوہر کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کرنے کی راہ پر گامزن ہے کہ اس وقت تک وہ اس شادی سے باز نہیں آئیں گی جب تک کہ "مجھے ایسی محبت نہیں مل سکتی جو مجھ سے پیار کرسکے۔"

تفصیلات کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی کامیاب کاروباری خاتون 'کیسی' ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے کے لیے ایک ڈاکٹر فل کے پاس گئیں اور انہوں نے ڈاکٹر فل کو بتایا کہ وہ بہترین شریک حیات کے لیے بے حد پریشان ہیں اور اسی وجہ سے اب تک 10 سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں۔

'کیسی' نے ڈاکٹر فل سے کہا کہ انہیں پرواہ نہیں ہے کہ اب تک ان کی اتنی شادیاں ناکام ہو چکی ہیں اور وہ اس وقت تک بار بار شادیاں کرتی رہیں گی جب تک انہیں ایسا شریک حیات نہیں مل جاتا جو ان سے بہت زیادہ محبت کرتا ہو۔

امریکی خاتون 'کیسی' نے بتایا کہ اپنی ہر شادی میں علیحدگی کا فیصلہ پہلے انہوں نے ہی کیا۔

56 سالہ امریکی خاتون 'کیسی' نے بتایا کہ ان کی پہلی شادی ہی سب سے زیادہ عرصے چل سکی تھی اور شادی کے 8 سال بعد انہوں نے اپنے شوہر کی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب 'کیسی' کا کہنا ہے کہ ان کی دوسری شادی 7 سال کے عرصے تک چلی اور امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی تمام شادیاں ٹوٹنے کی وجہ یہ تھی کہ ان کے شوہر ان سے محبت کا اظہار نہیں کرتے تھے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top