آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ایل او سی پر رہنے والے عوام کی حفاظت و سیکیورٹی یقینی بنائے رکھے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کورہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کے سربراہ کو لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انہیں فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ دورے میں آرمی چیف نے کشمیری عوام کے حوصلے و برداشت کو سراہا جبکہ پنڈی کینٹ میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر اطمینان  کا اظہار کرتے ہوئے سول انتظامیہ کو بھی سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری عوام کو بھارتی فوج کی فائرنگ کا سامنا ہے، 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بھارتی افواج کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر رہنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایل اوسی پر آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو راولپنڈی چھاؤنی کے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت اور سول انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top