اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کا صوابی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ فرانس کی جانب سے حضورٌ کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتا ہوں، ہم فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پر غور کررہے ہیں، ہم اسلام اور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔ ہم نے سود کے خلاف قانون منظور کیا،
عمران خان نے اعلان کیا کہ پانچویں سے لےکر نویں تک حضورٌ کی سیرت پر نصاب کو شامل کیا جائے گا، پہلی دفعہ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلام فوبیا پر بات کی، جب تک اس پوزیشن پر ہوں کوئی بھی اسلام کے خلاف ایک لفظ تبدیل نہیں کراسکے گا، عوام مطمئن رہے ہم اسلام کے سپاہی ہونگے.
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 21 نومبرکو رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سے مقامی افراد کو روزگار کے بہترین اور زیادہ مواقع میسرآئیں گے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں