راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ جو سود مند ثابت نہیں ہوئے۔
زمبابوے نے اننگز کا آغاز کیا تو چمو چبابا اور برینڈن ٹیلر نے ٹیم کو گزشتہ میچوں کی نسبت بہتر آغاز فراہم کیا۔
کپتان چبھابھا 31 اور ڈونلڈ تریپانو 28 رنز بناکر نمایاں رہے۔
عثمان قادر نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ عماد وسیم نے 2 جبکہ حارث رؤف اورمحمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
زمبابوے کا اسکور 26 تک پہنچا تو عماد وسیم نے برینڈن ٹیلر کی قیمتی وکٹ حاصل کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی۔
پاکستان کو اگلی وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور کریگ ارون صرف 4رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ ایک گیند پر ریان برل بھی ایک رن بنا کر چلتے بنے۔
چمو چبابا آج اچھی فارم میں نظر آئے اور 31 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اس سے قبل وہ مزید خطرناک ثابت ہوتے، عثمان قادر نے ان کی وکٹ لی۔
پاکستان نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 15.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔
ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق 41 اور خوشدل شاہ 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔حیدر علی 27 اور فخر زمان 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کے دونوں اعزاز سیریز میں ڈیبیو کرنے والے عثمان قادر کے نام رہے۔
عثمان قادر نے میچ میں 4 وکٹیں جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں