راولپنڈی: بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شہری کوشہید جب کہ  3 افراد کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او ای سی کے رکھ چکری اور خنجار سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجےمیں ایک شہری شہید،2خواتین سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔

 بھارت نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سماہنی، تری بند دیہات کو راکٹوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بھی بنایا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوجی نے بھارتی اشتعال انگیزی کو موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا اوردشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top