تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان سے ان کی مداح ملتے وقت اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور رو پڑی۔

ایک تقریب میں لوگوں کے بیچ کم عمر مداح انگین آلتان سے ملاقات کے دوران انکے گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئی۔ اداکار نے بھی مداح سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور اس سے بات چیت بھی کی۔ اس دوران انگین آلتان خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے۔

 انگین آلتان کے چاہنے والے ان کی اس وڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کر رہے ہیں۔

انگین آلتان پاکستان سمیت دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر اردو میں پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی دی تھی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top