وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی فتح کے بعد غیرملکی نشریاتی ادارے سی این این  پر تجزیے کے دوران جذباتی ہو نے والے سیاہ فام میزبان کو حوصلہ دیتے ہوئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے  جذباتی ہونے والے اینکر وین جونز کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ اب امریکا میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکا میں ہونا پسند نہیں۔

 انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے میزبان وین جونز جو بائیڈن کی جیت کی خبر پر جذباتی ہو گئے تھے اور دورانِ نشریات رو پڑے تھے، کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہی کے الفاظ اپنے ٹوئٹ میں بھی لکھے۔

خیال رہے کہ وین جونز نے نشریات کے دوران کہا تھا کہ آج امریکا کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ آج اس ملک میں تارکین وطن، سیاہ فام اور مسلمانوں سمیت بہت سے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جارج فلوائڈ کی طرح کتنے لوگوں کی سانس رکی ہوئی تھی۔ اب امریکا میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکا میں ہونا پسند نہیں۔

انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ جہاں جارج فلوائڈ کی طرح کتنے لوگوں کی سانس رکی ہوئی تھی، اب امریکا میں مسلمانوں کو اس بات پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ آپ کے صدر کو آپ کا امریکا میں ہونا پسند نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اس ملک میں باپ کے لیے آسان ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بتائے کہ اچھا انسان ہونا کتنا اہم ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top