وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزرا کے ہمراہ آج بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر تربت پہنچیں گے۔ وزیر اعظم تربت میں جنوبی بلوچستان کے اضلاع کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کا باعث بنے گی۔ وزیر اعظم کا دورہ بلوچستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔معاشی و سماجی ترقی کے ذریعے صوبے کے عوام کا احساس محرومی دور کریں گے۔آگے بڑھنے کے یکساں مواقعوں سمیت عوام کی ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا انشاءاللہ
وفاقی وزراء شبلی فراز، مراد سید، غلام سرور خان، اسد عمر، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی ہمراہ۔
وزیر اعظم تربت میں ترقیاتی اور سماجی بہبود کے دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم جنوبی اضلاع کے عمائدین سے ملاقات کریں گے اور جنوبی بلوچستان پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں