اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کورونا ویکسین کی تیاری میں مشترکہ کوششیں کررہے ہیں ، کورونا ویکسین کی مناسب قیمت اور تمام ممالک کیلئے دستیابی یقینی بنانا ہوگی، جو ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہے۔

شنگھائی تعاؤن تنظیم کی سربراہ کونسل کے اجلاس سے وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی یکجہتی اور تعاؤن مشکل وقت سے گزرنے کے لیے نہایت کار آمد ہوگا جب کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے 2 دہائیوں میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ کونسل کے اجلاس میں ویڈیو لنک کےذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا سے 5کروڑ سےزائد افراد متاثرہوچکے ہیں، کورونا کے باعث پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثرہوئی اور  معیشت سست روی کا شکار ہے۔

متنازعہ علاقوں کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات سے علاقائی ماحول خراب ہوگیا ہے۔ "

 انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، پاکستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سےغریبوں کو بھوک سے بچایا جب کہ کورونا کے دوران ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرنی چاہیے۔


 وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کورونا ویکسین پر جاری کام کی پیش رفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ ملکر کورونا ویکسین تیار کر رہے ہیں، جو ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہے، پاکستان چین کی کورونا وائرس سے لڑنے کی حکمت عملی کو سراہتا ہے۔

وزیر اعظم نے افغان صورت حال سے متعلق دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر سے ہوشیار، خبردار رہنا چاہیے جو افغانستان میں امن نہیں چاہتے۔

پاکستان نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت کی ،امریکا اور طالبان کو ایک میز پر لانے کیلئے پاکستان نے کردار ادا کیا، ہمیں افغان امن عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی جبکہ ایرانی جوہری معاہدے پر ایس سی او حکمت عملی مرتب کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے قربانیاں دی ہیں، پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کیخلاف کھڑا رہا ہے ، بعض ممالک سیاسی فائدے کیلئے دہشت گردی کے الزامات لگاتے ہیں، مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے کو غیرقانونی قرار دیا جائے اور شنگھائی تعاون تنظیم مذہبی آزادی اور اظہار آزادی کو یقینی بنائے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top