وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور ملکی معاشی صورتحال اور حکومت کی میڈیا حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی ٹیم کو معاشی کامیابیوں کو میڈیا پر اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، دو سال کی محنت سے معیشت کو پاوں پر کھڑا کیا ہے، معاشی پالیسیوں کے ثمرات آنے والے عرصے میں عوام کو منتقل ہونا شروع ہو جائیں گے، معاشی ٹیم عوام کو بتائے کہ کس طرح سے گزشتہ حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے لیے عوام کو گمراہ کررہی ہے، اپوزیشن مہنگائی سے متعلق حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے، انہی لوگوں کی غلط پالیسیوں کا نقصان آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے جب کہ سوات اور حافظ آباد کے جلسوں سے ثابت ہو چکا کہ عوام کا ہم پر اعتماد قائم ہے۔
خیال رہے کہ گلگت بلتستان الیکشن 2020 کا شیڈول جاری کر دیا گیا اور تمام 24 حلقوں پر عام انتخابات 15 نومبر کو ہوں گے۔ جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے سر توڑ کوششیں کی ہوئی اور آئے روز جلسے اور کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے اور خوب الیکشن مہم کو جاری رکھا ہوا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں