پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف   ٹاس جیت کر  پہلے بالنگ کرنے کا  فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا  فیصلہ کرلیا ہے۔

آج کے ایلیمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم کل دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں ملتان سلطانز کے مد مقابل آئے گی۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کنگز سنسنی خیز مقابلےکے بعد سپر اوور میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔

واضح رہے پی ایس ایل  ایونٹ کے پلے آف میچز لاہور میں ہونا تھے لیکن کو کورونا وائرس کی وباء کے باعث  ایونٹ ملتوی   کردیا گیا تھا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top