پی این ایس تبوک کی پاک بحریہ میں کمشننگ کی تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو متعدد نیول آپریشنز سر انجام دینے، ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزارت دفاعی پیداوار اور ڈامن شپ یارڈ کے درمیان پاک بحریہ کیلئے دو جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے پایا تھا۔ اسی طرز کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک پہلے ہی پاک بحریہ میں شامل ہوچکا ہے۔
پاکستانی بحری بیڑے میں اس نئے جہاز کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے بھی جہاز کی تیاری پر ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
Commissioning Ceremony of #PakNavy Ship TABUK held at Romania. PNSTABUK is a multipurpose & highly adaptive...#APPNews pic.twitter.com/DcHSh39HMe
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) November 13, 2020
پاکستانی حکام کے علاوہ رومانین بحریہ کے اعلی افسران، دوست ممالک کے سفارتکاروں اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس یرموک جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو مختلف اقسام کے میری ٹائم آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طرز کا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک رواں سال کے وسط تک پاک بحریہ میں شامل ہوگا

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں