نیشنل اسٹیدیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل5 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگا کر اسکور برابر کیا تو میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
REPLAY@simadwasim takes this match into a dramatic super over! Four off the very last ball to tie it.#HBLPSLV #PhirSeTayyarHain #MSvKK pic.twitter.com/nnAKrgZxpL
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2020
کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں 4 رنز سے شکست دے دی، سپر اوور میں کراچی کنگز کی جانب سے دئیے جانے والے 14 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 9 رنز بناسکی۔
کراچی کنگز کی جانب سے سپر اوور فاسٹ بولر محمد عامر نے کروایا اور صرف 9 رنز دئیے۔
MOHAMMAD AMIR DEFENDS IT IN A PRESSURE SITUATION 🙌
— Cricingif (@_cricingif) November 14, 2020
KARACHI KINGS ARE INTO THEIR FIRST FINAL 👏
THIS ONE IS FOR DEANO ❤️#HBLPSLV #PhirSeTayyarHain #MSvKK #PEL #ChangeYourLife pic.twitter.com/WClcW50iMR
اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی جہاں اس کے بولرز نے حریف ٹیم کو کھل کر کھیلنے نہ دیا۔
ملتان سلطانز کے روی بوپارہ 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ذیشان اشرف 21 اور خوشدل شاہ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔
شاہد آفریدی 12 اور ایڈم لائیتھ 9 رنز ہی بناسکے۔
سہیل تنویر نے اننگز کے اختتامی لمحات میں جارحانہ 25 رنز بنا کر ٹیم کو 141 کے ہندسے تک پہنچایا۔
کراچی کنگز کے وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ لی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں