تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان دیگر صوبوں سے پیچھے رہ گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومتوں نے بلوچستان کا بہت کم سوچا، بلوچستان کے سیاستدانوں نے بھی اپنا ہی سوچا، بدقسمتی سے بلوچستان کے سیاستدانوں نے بھی عوام کا نہیں سوچا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی نہ ہونے کی وجہ ماضی کے حکمران ہیں، ماضی میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے بھی ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور بدقسمتی سے ملک میں ایسے سیاسی رہنما آئے جنہوں نے وطن سے زیادہ ذاتی مفاد پر توجہ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ چین چاہتا تھا کہ مغربی چین سی پیک کے ذریعے تیزی سے ترقی کرے۔ کبھی بھی کوئی ملک آگے نہیں جاسکتا کہ چھوٹا طبقہ امیر اور باقی غریب ہوجائیں۔ماضی میں بلوچستان میں صرف تالیاں بجا کر چلے جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ زور لگائیں گے کہ بلوچستان کو اوپر اٹھائیں۔ ملک ایک گھر ہوتا ہے اور یہ نہیں ہوسکتا کہ 2 بچے آگے نکل جائیں اور باقی پیچھے رہ جائیں۔ وزیراعظم ایک گھر کے باپ کی طرح ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے دیکھنا ہوتا کہ سارے بچے ایک ساتھ ترقی کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت دنیامیں جو ملک سب سے تیزی ترقی کررہا ہے وہ چین ہے۔ سب کو نظر آرہا ہے کہ چین چند سال بعد سب سے اوپر چلا جائے گا۔ 2 ہزار ارب ڈالر چین کی تجارت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ اقتصادی راہداری ہمارے لیے ترقی کا زینہ بنے گی، ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم چین سے جُڑے ہوئے ہیں، چین دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے، چین نے 30 سال میں کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا اور یہ جلد ساری دنیا کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے، ہمیں احتیاط کرنی ہوگی کیونکہ ملک میں بھی کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، ہم مشکل حالات سے نکل ہی رہے تھےکہ کورونا وبا آگئی لیکن برصغیر میں کوئی بھی ملک کورونا سے اس طرح نہیں نکلا جس طرح سے پاکستان نکلا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کورونا کا شکار رہی، بھارت کی تاریخ میں سب سے برے معاشی حالات ہیں، آنے والے دنوں میں ہمیں بہت احتیاط کرنا ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے 900 ارب روپے ٹیکس کم اکٹھا ہوا، کئی لوگ بلوچستان کی محرومیوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم بلوچستان میں لارہے ہیں۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں