اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج کہوٹہ میں مون سون شجرکاری مہم 2020 ء کا افتتاح کریں گے
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں منائے جانے والے پاکستان کیلئے پودا لگائو میں معاشرے کے تمام طبقات سرگرمی سے حصہ لیں گے اور ملک میں خوشگوار تبدیلی لائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں شجر کاری مہم چلائی جائے گی جس میں لاتعداد پودے لگائے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سر سبز بنانے کیلئے پوری قوم آگے آئے اور شجر کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق جنگلات اورجنگلی حیات سے متعلق تمام سرگرمیوں میں محنت کشوں کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ دونوں شعبے کوروناوائرس کی وباء کے تناظرمیں پیدا ہونے والی صورتحال میں مقامی سطح پرروزگارکی فراہمی میں زیادہ مثبت کرداراداکریں گے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں