![]() |
| شریف خاندان اپنی کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہے، معاون خصوصی کا بیان |
اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ شریف خاندان اپنی کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہے، شریف خاندان نے کرپشن کر کے ملک کو دونوں ہاتھوں سی لوٹا نہ کہ خدمت کی،
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے اثاثے 1998 سے 2018 تک 549 ارب ہوئے، چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف پر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، شہباز شریف اور ان کے خاندان نے 26 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے عظیم کھلاڑیوں کو آج کل سب کرپٹ نظر آ رہے ہے، اپوزیشن مر کر بھی عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی، مسلم لیگ (ن) نے صرف وہ پراجیکٹ شروع کیے جن میں سیاسی فائدہ تھا لیکن ہم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے نہیں ملک کے لیے منصوبے شروع کرتے ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں