اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارت داخلہ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کے ویزہ سے متعلق حتمی رپورٹ عدالت میں پیش کردی 

رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وباء کے باعث غیر ملکیوں کے ویزوں میں 31 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنتھیا نے ویزے میں توسیع کی الگ درخواست بھی دے رکھی ہے، متعلقہ اداروں سے کلیئرنس ملنے کے بعد سنتھیا رچی کے ویزہ میں 31 اگست کے بعد ویزہ توسیع کی درخواست پرقانون کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو فیصلے کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ویزہ نہ ہونے پر سنتھیا کی ملک بدری کی استدعا کی گئی ہے۔

اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آئندہ جمعے کو فریقین سے کیس میں حتمی دلائل طلب کرلیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا نے  بتایا کہ امریکا میں درخواست گزار اور فریق دونوں اپنا موقف دینے کے لیے عدالت میں موجود ہوتے ہیں، جبکہ ہم کیس میں اپنا موقف دینے کے لیے یہاں موجود ہیں مگر درخواست گزار نہیں ہے۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top