امریکی صدر کی بھتیجی میری ٹرمپ کی یاداشتوں پر مبنی کتاب کی پہلے ہی دن تقریبا 10 لاکھ کاپیاں فروخت ہوگئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر خود پسندی اور مغرور ہونے کا الزام عائد کرنے والی ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب ’’ ٹومچ اینڈ نیور انف: ہائو مائی فیملی کریئٹڈ دا ورلڈ ڈینجرس مین‘‘ میں انکشافات سے متعلق عوام کی جانب سے بھرپور تجسس کا اظہار کرنے کے بعد امریکہ میں اشاعت کے پہلے روز ہی کتاب کی تقریبا ساڑھے 9 ہزار کاپیاں فروخت ہو گئیں۔
میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کہ ان کے چچا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک خود پسند انسان ہیں جن سے ہر امریکی شہری کو خطرہ ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے میری ٹرمپ کی کتاب کو ’’جھوٹ کا پلندہ‘‘ قرار دیا ہے۔
واضح رہے کتاب کی پبلشنگ کمپنی سائمن اینڈ سچوسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ میری ٹرمپ کی کتاب 14 جولائی کو شائع ہوئی اور پیشگی آرڈرز میں آڈیو اور ڈیجیٹل ورژنز سمیت ساڑھے 9 ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں۔ کمپنی نے کہا کہ وہ صرف امریکی مارکیٹ کے لیے مزید ساڑھے 11 لاکھ کاپیوں کا آرڈر دیا ہے۔ یہ کتاب کینیڈا اور آسٹریلیا میں ایمازور سیلز کے چارٹ میں بھی سرفہرست رہی۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں