گھوٹکی:(کرم نیوز) ماری پیٹرولیم نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلال ون کنویں کے مقام پرگیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماری پیٹرولیم نے ایک ہزار 202 میٹر گہرے کنویں کی کھدائی کی ہے۔
ماری پیٹرولیم کے مطابق کنویں کی کھدائی کا آغاز 21 اپریل 2020 میں کیا گیا۔ ماری پیٹرولیم کو گیس کے ذخائر دریافت کرنے میں کامیابی ملی۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائردریافت ہوگئےہیں، نئی دریافت سے 16.12ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار اور 3240بیرل یومیہ کنڈنسیٹ تیل حاصل ہوگا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں