اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا معاون وہی ہوسکتا ہے جو متعلقہ شعبے کا ماہر ہو۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے معاونین خصوصی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف پانچ منٹ کا کیس ہے، تین بار کہہ چکے ہیں کہ جواب جمع کرائیں۔ لیکن 4 بار نوٹس کے باوجود جواب جمع نہیں کرایا گیا۔
فریقین کی جانب سے جواب جمع نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب نہ آئے تو عدالت حکم جاری کر دے گی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی فہرست طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ معاونین خصوصی کے نوٹی فکیشن کی کاپی بھی جمع کرائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ریماکس میں کہا کہ وزیراعظم کا معاون وہی ہوسکتا ہے جو متعلقہ شعبے کا ماہر ہو۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top