چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےمنگل کے روز اسلام آباد میں مقدمے کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو چینی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملوں کیخلاف کارروائی کی اجازت دے دی ہے۔

ساتھ میں عدالت عظمی نے اسلام آباد ہائیکورٹ اورسندھ ہائیکورٹ کو شوگر ملز کی عرضداشتیں تین ہفتوں میں نمٹانے کی ہدایت بھی کر دی۔

واضح رہے عدالت عظمی نے سرکاری حکام کو بھی حکم دیا کہ چینی کمیشن رپورٹ پر بیانات دینے سے گریز کیا جائیں۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top