پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کورونا میں مبتلا بچن خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ممتاز آل راﺅنڈر کا کہنا ہے کہ میں سینئر بچن اور جونیئر بچن کے لئے نیک خواہشات رکھتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ کورونا وائرس سے جلد صحت یاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ شاہد آفریدی خود بھی حال ہی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ آفریدی 24 روز تک قرنطینہ میں رہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں