اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اربوں روپے کی لاگت کا پانی سے بجلی پیدا کرنے والے آزاد پتن ہائیڈل پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔
اسلام آباد میں آزاد پتن ہائیڈل پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائیڈل پراجیکٹ شروع کرنے پر وزارت توانائی، آزاد کشمیر اور پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک ہمارے ملک کو بہت اوپر لے کر جائیگا۔ قرضہ لے کر منصوبہ نہیں لگا رہے۔ یہ منصوبہ ایک سرمایہ کاری ہے جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بجلی اب پاکستان میں موجود پانی سے بنے گی۔ بدقسمتی سے ہم نے فیول درآمد کرکے بجلی بنائی، جس کیوجہ سے بجلی مہنگی ہے۔ بجلی مہنگی ہونے سے ملک کی معیشت پر بہت اثر پڑا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سستی بجلی پرتوجہ نہیں دی گئی۔ مہنگی بجلی سے ملک کی انڈسٹری کو نقصان ہوا۔ ہمسایہ ملک میں بجلی سستی اور پاکستان میں مہنگی ہے۔ مہنگی بجلی سے ہر شعبے پر فرق پڑا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں