لندن: انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم میں شامل کاشف بھٹی کا انگلیڈ پہنچنے کے بعد کیا جانے والا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ یا ہے۔ جس کے بعد ووسٹر میں انھیں ٹیم ہوٹل میں دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔
پاکستان میں دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کاشف بھٹی، حیدر علی اور عمران خان آٹھ جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ کونسل کو حیدر علی اور عمران خان کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20میچوں کی سیریز کھیلنے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے۔ خصوصی طیارے کے ذریعے 20 کھلاڑیوں کا پہلا دستہ جون کے آخری ہفتے میں انگلینڈ پہنچا تھاجس کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں چھ مزید کھلاڑی انگلینڈ پہنچے۔ 8 جولائی کو مساجر ملنگ علی کے ساتھ تین کھلاڑی عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی جب انگلینڈ پہنچے تو ان کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ لیا گیا تو کاشف بھٹی کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ جبکہ باقی کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں