تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
اسلام آباد: ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ طارق بشیر چیمہ کی طبیعت بگڑنے پر گزشتہ رات پمز ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا اور اب ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق طارق بشیر چیمہ کے طبیعت مزید بگڑ رہی ہے۔ 62 سالہ وفاقی وزیر کورونا کے علاوہ دیگر امراض میں بھی مبتلا ہیں۔
خیال رہے کہ طارق بشیر چیمہ کا کورونا ٹیسٹ 3 روز قبل مثبت آیا تھا۔ وفاقی وزیر اس سے قبل گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کیے ہوئے تھے۔ انھیں آکسیجن لیول 91 فیصد پر آنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں