کراچی: (کرم نیوز) کراچی میں فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی کے انسداد دہشتگردی ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ خفیہ ورک سے وابستہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی کے علاقے صدر میں ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم یاسین کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کی نشاندہی بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے گرفتار ملزمان کی توسط سے ہوئی ملزم کراچی میں مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے ایجنٹوں کو بھجوائی گئی رقوم تقسیم کرتا رہا۔
گرفتار ملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر ہے، ملزم کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ملک کے تمام ائیرپورٹس پر ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں