نوشکی: رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے علاقے نوشکی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے وطن سے محبت کے اظہار کے لیے الگ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوشکی سے تعلق رکھنے والے عطا اللہ کا کہنا ہے کہ وہ بغیر ہینڈل اور بریک کی سائیکل کو چلانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ عطا اللہ کا کہنا ہے کہ وہ اس انوکھے سائیکل پر پورے پاکستان کے سفر کا ارادہ کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ہینڈل اور بغیر بریک کے منفرد انداز میں پوری دنیا میں کسی نے سائیکلنگ نہیں کی جس پر انہیں کئی ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

عطا اللہ بلوچ نے مزید کہا کہ وہ چودہ اگست کو کوئٹہ سے سفر کا آغاز کریں گے، بلوچستان سے سندھ، وہاں سے پنجاب اور پھر خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں کا رخ کریں گے۔ عطا اللہ سفر کا اختتام اسلام آباد میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عطا اللہ بلوچ سائیکل پر تین ہزار کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس انوکھے سفر سے پاکستان میں قومی یک جہتی کا پیغام عام کرنا چاہتے ہیں۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top