ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے امور خارجہ، ثقافت اور عوامی سفارت کاری انور قرقاش کا کہنا ہے کہ یو اے ای ایک خود مختار ریاست ہے جیسے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے فلسطینیوں کی شرائط کی ضرورت نہیں ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران یو اے کے معاون وزیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے پاس ایسی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ مستقبل میں اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو ضم نہیں کرے گا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لاتے اس معاہدے کے باوجود اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے جیسے علاقوں پر اپنی خودمختاری کے دعوے کے اعلان کو صرف ’معطل‘ کر رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے معاون وزیر برائے امور خارجہ، ثقافت اور عوامی سفارت کاری انور قرقاش نے انٹرویو کے دوران کہا کہ صدر ٹرمپ نے سب سے پہلے جس حیرت انگیز معاہدے کا اعلان کیا تھا اس میں ایسی کوئی شرائط نہیں رکھی گئی ہیں اور نہ ہی یہ معاہدہ پتھر پر کوئی لکیر ہے۔
واضح رہے کہ اگرچہ عالمی رہنماؤں نے اس معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے لیکن فلسطینی قیادت نے اس پر شدید تنقید کی تھی۔ حماس نے اسے فلسطین کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے جیسا عمل قرار دیا ہے جب کہ صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ انہیں دھوکہ دیا گیا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں