پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے 17 اگست کو نیب کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر قانون داں لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری صاحب شدید علالت کےباوجود بھی نیب کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی پر طاقت کےمظاہرے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ پی پی ارکان پارلیمان کو 17اگست کواسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔
لطیف کھوسہ نے بتایا کہ سابق صدر کیجانب سے 17 اگست کو نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نےتوشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کررکھےہیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں