چین کے علاقے انر منگولیا میں طوفانی بگولے نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے علاقے انر منگولیا کے شہر باؤتو میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی فٹ بلندی تک طوفانی بگولا گھومتا دکھائی دیا۔
دیوہیکل بگولے سے لوگ خوفزدہ ہو گئے جبکہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث 33 افراد زخمی ہوئے جبکہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
چین میں آنے والے طوفانی بگولے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں