اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹٓاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید ال مالکی کی ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی و علاقائی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے، مزید دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران آرمی چیف کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔
خیال رہے کہ آرمی چیف کے ہیڈکوارٹرز پہنچنے پرڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نےاستقبال کیا تھا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں