راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے جس میں ملکی سلامتی اور اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں لائن آف کنٹرول، پاک افغان بارڈر اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں عوام کی سیکیورٹی اورتحفظ کے لیے اقدامات کیےجائیں۔
CCC presided by #COAS held at GHQ. Geo-strategic and national security issues discussed. Forum reviewed situation at #LOC, Pak-Afghan Border and internal security environment. Forum appreciated the progress of Afghan Reconciliation Process and hoped for early (1/4) pic.twitter.com/EBQsJ5XtM5— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 11, 2020
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کورونا وائرس اور ٹڈل دل کے خطرات کے دوران سول انتظامیہ سے تعاون کی کوششوں کو بھی سراہا جبکہ آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی فارمیشن کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بھی اظہاراطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ محرم الحرام میں عوام کی سیکیورٹی اورتحفظ کے لیے اقدامات کیےجائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے گائیڈلائنزکویقینی بنایاجائے۔
آرمی چیف نےسندھ اوربلوچستان میں سیلاب پرفوری ردعمل پرتعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کےپیش نظرہرممکن احتیاطی تدابیراختیارکی جائیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں