اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان میں افغان سفیر عاطف مشعل نے آج جی ایچ کیومیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔ ان کی یہ الوداعی ملاقات تھی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں افغانستان کے سفیر نے مفاہمتی عمل کی حمایت پر پاک فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

افغان سفیر نے دوران تعیناتی افغانستان اور افغان امن  عمل کی حمایت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل افغان سفیر عاطف مشعل نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے  بھی الوداعی ملاقات کی تھی۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top