نیویارک: فیس بک نے اپنے فاؤنڈیشن انٹیگرٹی ریسرچ : مس انفارمیشن اور پولرائزیشن درخواست برائے پرپوزل کے جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا، جن میں 3 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

دنیا بھر سے فیس بک کے اس مقابلے میں حصہ لینے والوں میں شامل لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنس (لمز ) کی عائشہ علی، آغا علی رضا اور احسن ایوب قاضی پر مشتمل 3 رکنی ٹیم بی بھی جیتنے والوں میں شامل ہے۔



ایوارڈ کے لیے 77 ممالک سے ایک ہزار سے زائد انٹریز جمع کرائی گئی تھیں جن میں سے 25 کو کامیاب قرار دیا گیا جس میں لمز کی 3 رکنی ٹیم کا تحقیقی پروپوزل کاؤنٹرنگ ڈیپ فیک مس انفارمیشن امونگ لو ڈیجیل لٹریسی پاپولیشن بھی شامل تھا۔

اس ایوارڈ سے ٹیم کو ڈیپ فیک پکڑنے والی ٹیکنالوجی کی تیاری اور ان ہاؤس ٹیسٹ میں مدد ملے گی۔

یہ مسلسل دوسری بار لمز فیکلٹی نے یہ موقف ایوارڈ جیتا ہے، جس کے ساتھ 90 ہزار ڈالرز کا فنڈ بی دیا جائے گا تاکہ انٹرنیٹ صارفین کی شناخت کو تحفظ فراہم کیا جاسکے اور انہیں سائبر کرمنلز سے محفوظ رکھا جاسکے۔

فیس بک کے سنیئر محقق الیکس لیوٹنے کہا 'ہمارا مقصد ایسی غیر جانبدارانہ تحقیق کی معاونت کرنا ہے جو ان زاویوں کو سمجھے اور طویل مدت میں ہماری پالیسیوں، انٹر وینشن اور ٹولز میں بہتری لانے میں معاونت کرے'۔

جیتنے والوں کی تحقیق کے شعبوں میں صحت ، سیاست، ڈیجیٹل لٹریسی اور خبریں شامل ہیں جبکہ یہ تحقیق بذات خود فیس بک کی ایپس اور ٹیکنالوجی تک محدود نہیں ہو گی۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top