کومت سندھ نے 19 گریڈ کے افسر مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کی خدمات وفاق کو واپس کردی ہیں اور ضیاءالرحمان کو سندھ سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔
ضیاءالرحمان ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی تعینات تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انکی خدمات واپس لینے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کردیا ہے۔ گریڈ 19 کے افسر ضیاءالرحمان کو خیبرپختونخواہ حکومت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے
پاکستان تحریک انصاف کی مرکز میں سیاسی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے اس ضمن میں حکومت سندھ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طورپر کی جانے والی تعیناتی منسوخ کریں۔
واضح رہے کہ ضیاء الرحمٰن کی خدمات چند ہفتے قبل سندھ حکومت کے حوالے کی گئی تھیں، جو بعد ازاں واپس لے لی گئی تھیں۔
امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیاءالرحمٰن کی تعیناتی کا تنازع اس قدر شدت اختیار کر چکا تھا کہ وفاقی حکومت اور حکومت سندھ ایک دوسرے کے مدِمقابل آگئی تھیں۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں