آن لائن گیم پب جی کی جانب سے پاکستانی صارفین کے لیے زبردست اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ (پب جی) پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے 74ویں آزادی کے روز پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے خصوصی آن لائن گیم کا انعقاد کیا جائے گا۔

پب جی پاکستان کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’گیم کا آغاز رات 8 بج کر 10 منٹ پر ہوگا اور چودہ منٹ میں اس کا اختتام ہوجائے گا‘۔ رپورٹ کے مطابق فاتح کھلاڑی کو نقد انعام بھی دیا جائے گا۔

گیم میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو پہلے اپنی رجسٹریشن کروانی ہوگی جس کے بعد انہیں ایک ٹیم میں‌شامل کیا جائے گا تاکہ متعلقہ کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی اور گیم میں داخل نہ ہوسکے۔

دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پب جی نے حال ہی میں صارفین کے لیے گیم میں پاکستان کے تاریخی مقامات والے میپ شامل کیے ہیں ۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ امکان یہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چودہ اگست کو منعقد ہونے والے مقابلے میں اس ہی میپ کو استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے پلیئرز کو پہلے مشن مکمل کرنا ہوں گے جس کے بعد انہیں گیم میں شامل کیا جائے گا اور پھر جیتنے والے کھلاڑی کو نقد انعام بھی دیا جائے گا۔


Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top