متحدہ عرب امارات سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ 200 فری ایئر ٹکٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کی یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں معروف کاروباری شخصیت اور خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری نے بڑا اقدام کیا ہے۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق 200 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے مفت ائیر ٹکٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔200 پاکستانی کل پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سہیل گلداری نے زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران انتظامات کا وعدہ کیا تھا۔ دونوں شخصیات کے درمیان اہم ملاقات 25 جولائی کو خلیج ٹائمز کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی تھی۔
زلفی بخاری سے ملاقات میں سہیل گلداری نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ مفت ائیر ٹکٹس ملنے پر پاکستانی محنت کشوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زلفی بخاری اور سہیل گلداری سے اظہار تشکر کیا۔

سہیل گلداری یو اے ای کی معروف کاروباری شخصیت اور خلیج ٹائمز کے مالک ہیں۔دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے بھی سہیل گلداری سے اظہار تشکر کرتے ہوئے معاون خصوصی زلفی بخاری کی جانب سے بھی شکریہ کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔



Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top