لندن: اسکاٹ لینڈ میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث ٹرین ڈرائیور سمیت تین افراد ہلاک اور متعدد کے شدید زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثہ ایبرڈین شائر کے علاقے اسٹیون ہیون میں ایک جنگل میں پٹری سے اتر گئی، جس سے جنگل میں آگ لگ گئی۔ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ رات ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رونما ہوا۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں