ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کو امریکہ کے داخلی امور میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ امریکی عہدیدار چین کو امریکی داخلی امور میں گھسیٹنا چھوڑ دیں۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ کےصدارتی انتخابات اس کا داخلی معاملہ ہے اور چین نے اس میں کبھی مداخلت نہیں کی اور نہ ہی اسے مستقبل میں اس سے کوئی دلچسپی ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ میں کچھ لوگوں کو چین کو اپنی گھریلو سیاست میں گھسیٹنے کی چال کو فوری طور پر روکنا چاہئے۔ ہم امریکہ کے ساتھ عدم تصادم اور باہمی احترام کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہےکہ امریکی انٹیلی جنس کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے یہ دعوی کیا ہے کہ چین انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔

Post a Comment
اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں