کراچی: پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حبا علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حبا علی خاموشی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ، فیس بک کے ماتحت چلنے والی  تصاویر شیئرنگ ایپ انسٹٓاگرام پر سرخ جوڑے میں تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’قبول ہے‘ لکھ کر اپنے مداحوں کو اپنی خوشی میں شامل کرلیا۔ اور اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کی۔

View this post on Instagram

Qubool hai ❤️

A post shared by HIBA SALMAN (@hibaalikhanofficial) on

 حبا علی نے نکاح کے بعد سوشل میڈیا سائٹس پر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ’حبا سلمان‘ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے، پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے۔

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں میں ساتھی فنکار بھی شامل ہیں۔

حبا علی نے پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کی تعریف کی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے اپنے پرائے، بے تابیاں، پرفیوم چوک جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

Post a Comment

اگر آپ کو کچھ کہنا ہے تو ہمیں بتائیں

 
Top